جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا شریف خاندان کو بڑا سرپرائز ،ایسا فیصلہ سنا دیا کہ جہانگیر ترین سر پکڑ کر بیٹھ گئے

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی بند شوگر ملیں کھولنے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں گنے کی خریداری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شریف خاندان کی بند شوگر ملیں کھولنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دور ان جہانگیر ترین کی شوگر مل جے ڈی ڈبلیو کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالت ملوں کو کھولتی ہے تو بند کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر دے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ملوں کو بند کرنے کی تاریخ ہم مقرر کریں؟، ہم تو کسانوں کے مفاد میں ملز کھول رہے ہیں، جہانگیر ترین کی ڈکٹیشن پر ملوں کو بند نہیں کریں گے، ہر ماہ اس کیس کی سماعت کریں گے، کھلنے والی ملیں اپنے اکاؤنٹس کی تفصیل بھی فراہم کریں، کسانوں کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ گنے کی کرشنگ اپریل کے بعد بھی کرتے رہیں گے ٗگنے کاوزن شوگرمل کے اندر ہی ہوسکتاہے، جنوبی پنجاب میں وزن کرنے والے کانٹے نہیں، جس کاریٹ آئے گا اس سے گنا خریدا جائیگا ٗ کسانوں کے وکیل نے کہا کہ ہمیں 160 روپے ریٹ دے دیں اور شوگر ملیں پک اپ پوائنٹ سے گنا خریدیں۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ شوگر ملیں کمشنر کے مختص کردہ پوائنٹ سے گنا اٹھائیں گی ٗکسان کی ٹرالی جتنے دن شوگرمل کے باہرکھڑی رہے گی، خرچہ شوگر مل برداشت کرے گی۔جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا کہ شوگر ملوں نے پک اپ پوائنٹس سے گنا خریدنے اور رقم اداکرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، ان معاملات میں ہتھوڑے کاسہارانہیں لے سکتے، شوگرملوں نے کسان کے ساتھ قابل عمل حل نکالناہے، پورے صوبے میں کوئی مل رقم نہیں دے رہی، شوگرمل والے یہ بتائیں کیاریٹ دیں گے؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…