لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،سی پی پی)اسلامی نظریاتی کونسل نے زینب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم عمران کو سر پھانسی دینے کی مخالفت کر دی۔اس ضمن میں صوبائی سیکرٹریز نے بھی ایک ہی موقف اپنایا۔اسلامی نظریاتی کونسل نے مجرم عمران کی پھانسی کے مناظر میڈیا پر دکھانے کی تجویز بھی پیش کی اور کہا کہ مجرم عمران کو سر عام پھانسی نہ دی جائے۔ دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں ملزم کو نشان عبرت بنانے کیلئے سرعام پھانسی کی استدعا کی گئی تھی، جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست قبل ازوقت قرار دے کر نمٹا دی، عدالت نےکہا اپیلیں مسترد ہونے تک پھانسی کے حکم پر عملدرآمدنہیں ہو سکتا۔