بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

پریانکا چوپڑا کی تصویر پر آسام کی اسمبلی میں ہنگامہ برپا ہو گیا

datetime 21  فروری‬‮  2018 |

آسام (این این آئی)بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اگرچہ ان دنوں اپنے آنے والے امریکی ایکشن تھرلر ڈرامہ ’کوانٹیکو 3‘ اور دیگر ہولی وڈ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کی ایک تصویر پر بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی میں ہنگامہ ہوگیا۔پریانکا چوپڑا کی قدرے بولڈ تصویر پر ریاست آسام کی اسمبلی میں سب سے پہلے اپوزیشن جماعت کانگریس کی خواتین نے احتجاج شروع کیا،جو دیکھتے ہی دیکھتے بحث میں تبدیل ہوگیا۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا ریاست آسام کی سیاحت و ثقافت کی سفیر ہیں، وہ آسام ٹوئرزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (اے ٹی ڈی سی) کی جانب سے ریاست کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف منصوبوں کا حصہ ہوتی ہیں۔ان کی جس تصویر پر ریاستی اسمبلی میں ہنگامہ ہوا، وہ بھی ریاست کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شائع کیے گئے ٹوئر کیلینڈر کا حصہ ہے۔اس تصویر میں پریانکا چوپڑا کو آسام کا روایتی لباس نہیں بلکہ قدرے اسٹائلش اور بولڈ لباس پہنا ہوا ہے۔تصویر میں پریانکا چوپڑا نے قدرے بولڈ لباس پہنا ہوا ہے، اور ان کا سینا کھلا ہوا ہے، جب کہ انہیں سر پر سرخ رنگ کی روایتی ٹوپی ہے۔دکن کیرونیکل نے ریاست آسام کے مقامی نشریاتی ادارے ٹائمز 8 کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پریانکا چوپڑا کی اس تصویر پر ریاستی اسمبلی کی رکن نندیتا داس نے سب سے پہلے اعتراض اٹھایا۔نندیتا داس نے پریانکا چوپڑا کے کھلے سینے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست آسام کی ثقافت نہیں ہے، جب کہ انہوں نے اداکارہ کے لباس کو بھی ریاستی ثقافت کے برعکس قرار دیا۔نندیتا داس کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے رپجیوتی کرمی نے بھی کہا کہ پریانکا چوپڑا کا لباس اور حلیہ ریاستی ثقافت کی عکاسی نہیں کرتا۔ارکان اسمبلی نے پریانکا چوپڑا کی تصویر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اداکارہ کو عہدے سے فارغ کرکے مقامی اداکاراؤں کو اس عہدے پر رکھے۔

ارکان کا کہنا تھا کہ آسام کے مقامی اداکار بھی خوبصورت ہیں اور وہ ریاست کی سیاحت و ثقافت کو بہتر انداز میں پیش کرسکیں گے۔دوسری جانب سے ٹوئرزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن نے ارکان اسمبلی کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کی تصویر کے حق میں دلیل دی اور کہا کہ جس کیلینڈر میں اداکارہ کی ایسی تصویر شائع کی گئی وہ عالمی کیلینڈر ہے۔ادارے کے مطابق چوں کہ پریانکا چوپڑا عالمی سطح پر مشہور ہیں، اور ادارہ عالمی سطح پر ریاست کی سیاحت کو فروغ دینا چاہتا ہے اس لیے اداکارہ کی تصویر اسی طرح شائع کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…