اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترکی کے انجینئر نے جی پی ایس کا استعمال کرتے ہوئے خانہ کعبہ کا رخ بتانے والا جائے نماز تیار کر لیا ،حیرت انگیز خصوصیات ، تفصیلات کے مطابق ترکی کے انجینئر نے جی پی ایس کا استعمال کرتے ہوئے خانہ کعبہ کا رخ بتانے والا جائے نماز تیار کر لیا ہے ،معلوم ہوا ہے کہ اس جائے نماز کی تیاری میں جی پی ایس کا استعمال کیاگیا ہے ،
حیرت انگیز طورپر جب اس جائے نماز کو بچھایاجاتاہے تو جب اس کی سمت خانہ کعبہ کی جانب درست ہوتی ہے یہ روشن ہوجاتاہے، ترک انجینئر نے بتایا کہ اس نے اس میں جی پی ایس کا استعمال کیا ہے اور اس میں خانہ کعبہ کی سمت کو محفوظ کیاگیا ہے جس کی وجہ سے جب بھی جائے نماز درست طورپر قبلہ رُخ ہوتی ہے تو جائے نماز روشن ہوجاتی ہے۔ اس جائے نماز کی وجہ سے مسلمانوں کو دنیا بھر میں قبلہ کی درسمت معلوم کرنے میں آسانی ہوگی ۔