اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما و سینٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بڑی تشویش کی بات ہے کہ جب بھی کسی چور یا اُچکا کی بات ہوتی ہے تو مریم نواز اپنے بابا پر لے لیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز گالم گلوچ بریگیڈ کا حصہ بن چکے ہیں مگر قابل تشویش بات یہ ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی اسی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ کچھ
درباری جو کہ اس کا حصہ تھے ماموں چاچوں کو ٹرک سے اتار کر سڑک پر پھینک دیا گیا ہے کیونکہ وہ نواز شریف کے ساتھ ملکر بڑھ چڑھ کر گالم گلوچ بریگیڈ میں حصہ لے رہے تھے انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی چور و اُچکا یا ڈاکو کا ذکر کیا جاتا ہے تو مریم نواز فورً اسے اپنے بابا پر لے لیتی ہے جب کہ چیف جسٹس نے تو صرف پوچھا تھا کہ کیا کوئی چور ڈاکو پارٹی کا صدر بن سکتا ہے اسی پر راہول گاندھی یا مودی نے نہیں کہا کہ ہمیں چور کہا۔