اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنا میڈیا سیل چلانے کے لئے خزانے کا منہ کھول دیا۔معروف اینکر آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام میں مریم نواز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے اب تک کوئی ایسا تیر نہیں مارا کہ ان کی تعریف کی جائے۔مریم نوا ز اگر خود کو اتنا ہی قابل سمجھتی ہیں تو وہ بغیر وزارت کے ریلوے کے معاملات میں انقلاب لانے کے لئے کوئی مفید مشورے دیتی یا پھر صحت سے متعلق
کوئی پیپر ورک کرتیں اور تمام صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور فاٹا میں بھی بھیجتی اور کہتی کہ میں نے یہ کام کیا ہے اور اگر یہ قابل قبول ہو تو اس پر عمل کریں۔اس کام کے لئے کسی وزارت کی ضرورت نہیں ہے۔بس ایک ریسرچ سیل چاہئیے تھا اور مریم نواز کو چاہئیے تھا کہ اس میں نیک نیتی سے کام کرتیں۔لیکن مریم نواز نے خزانے کا منہ کھولا بھی تو ایک گناہ بے لذت کام کے لئے۔ میڈیا سیل میں صحافیوں سے اپنی مرضی کا بلوایا اور لکھوایا جاتا ہے۔