پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کو تیسری شادی راس آئے گی بھی کہ نہیں؟ معروف نجومیوں نے ایسی ایسی پیش گوئیاں کر دیں کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا، مضحکہ خیز دعوے

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کی کامیاب ہو گی یا ناکام نجومیوں نے پیش گوئی کر دی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نجومیوں نے اپنی مختلف آراء کا اظہار کیا ہے، کچھ نجومیوں کا عمران خان کی شادی کے متعلق کہنا ہے کہ یہ بہت مبارک ثابت ہو گی اور کچھ نجومیوں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ شادی عمران خان کو ستمبر کے بعد کرنا چاہیے تھی،

نجی ٹی وی کے مطابق ماہر علوم نجوم ساعت خان نے کہا کہ ستارے دو سو فیصد متفق ہیں کہ اکتوبر 2017ء سے عمران خان کی تیسری شادی کا وقت شروع ہو چکا تھا اور ماہر علم نجوم نے کہا کہ یہی بات میں بار بار کہہ رہی تھی کہ آپ کسی بھی وقت اچھی خبر سنیں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تیسری شادی راس آئے گی۔ عمران خان کی تیسری شادی کے بارے میں معروف نجومی عبداللہ شوکت المعروف ماموں نے کہا کہ ستاروں کی کفیت کے مطابق یہ وقت عمران خان کے حق میں نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے شادی کرنا ہی تھی تو انہیں چاہیے تھا کہ ستمبر تک انتظار کرتے کیونکہ اگر وہ ستمبر کے بعد شادی کرتے تو شاید زیادہ بہتری آتی۔ واضح رہے کہ شادی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ شادی کے موقع پر نیک تمناؤں، دعاؤں اور مبارکباد دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنی شادی کے موقع پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے لاہور میں شادی کر لی ہے،شادی کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے بھائی کے گھر ہوئی۔ عمران خان کی بہنوں سمیت اہل خانہ میں سے کسی کو بھی نہیں مدعو کیا گیا جبکہ ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ عمران خان کی بہنوں نے شادی کی مخالفت کی تھی۔تحریک انصاف نے نکاح کی تصاویر بھی جاری کر دی تھیں ،

عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری اور عون چوہدری نکاح کے گواہان بنے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن اور عمران خان کے قریبی دوست مفتی سعید نے عمران خان کو بشریٰ مانیکا کا نکاح پڑھایا۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں فواد چوہدری، نعیم الحق اور دیگر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی شادی اتوار کے روز لاہور میں انجام پائی۔انکا کہنا تھاکہ ولیمے کی بڑی تقریب نہیں ہوگی،تقریب میں صرف بشری بی بی کے خاندان نے شرکت کی،عمران خان کی فیملی کی جانب سے کوئی شریک نہیں ہوا،تقریب میں صرف عون چودھری اورزلفی بخاری شریک ہوئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…