بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب کے شہر نجران میں صحابی رسول سے متعلق کندہ نقش دریافت

datetime 19  فروری‬‮  2018 |

نجران(این این آئی)سعودی عرب کے صوبے نجران میں ایک اسلامی نقش دریافت ہوا ہے جس کا تعلق جلیل القدر صحابیِ رسول حضرت یزید بن المحجل (اصلی نام ، معاویہ بن حزن) رضی اللہ عنہ سے ہے۔ مذکورہ صحابی نجران کے اْس وفد میں شامل تھے جس نے 10 ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی۔ سامنے آنے والے نقش میں چٹان پر یہ تحریر کندہ ہے ’’اللہ تعالی معاویہ بن حزن بن المحجل کو اپنی رحمتوں سے نوازے آمین‘‘۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جزیرہ عرب کی تاریخ ، آثار اور ادب پر خصوصی توجہ دینے والے محقق سعد التویجری نے حال ہی میں اس نقش کو پوسٹ کیا ہے۔ یہ امر سے معلوم ہوتا ہے کہ عربی رسم الخط اْس زمانے میں نجران تک پہنچ گیا تھا جو اہل یمن کے طرز تحریر سے متاثر تھا۔ محققین کے مطابق بنو حارث بن کعب کے قبیلے میں چٹانوں پر تحریر کا مقصد یادوں کے حوالے سے علامات وضع کرنا ہوتا تھا۔ یہ نقوش اکثر حج یا تجارت کے قدیم قافلوں کے راستوں میں پائے جاتے تھے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…