پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکی سفیر کو شٹ اپ کہہ دیا

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (سی پی پی ) فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکی سفیر کو شٹ اپ کہہ دیا ۔فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے سیکریٹری جنرل صائب ارکات نے فلسطین کے صدر محمود عباس کی حالیہ تقریر پر تنقید کرنے پر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے کو ‘شٹ اپ’ کہہ دیا۔

اسرائیلی اخبار ‘دی ٹائمز آف اسرائیل’ کے مطابق محمود عباس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل ایک نوآبادتی پراجیکٹ تھاجس کا یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے پر سخت تنقید کی تھی۔پی ایل او کے سیکریٹری جنرل صائب ارکات نے کہا کہ نکی ہیلے نے جمہوری روایت سے منتخب فلسطینی صدر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی نیوز ویب سائٹ ’الوطن وائس‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے صائب ارکات نے واضح کیا کہ ‘ محمود عباس وہ صدر ہیں جنہوں نے امن کے فروغ کے لیے کام کیا اور دو ریاست کے حل کے لیے اصول کو فروغ دیا اور ‘امریکی سفیر فلسطینی صدر پر جرات کی کمی کا الزام لگا تی ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے گزشتہ ماہ اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ‘صدر محمود عباس نے اوسلو امن معاہدے کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے امن مذاکرات میں امریکی کردار کو مسترد کیا’۔خیال رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین 1993 میں اوسلو معائدہ طے پایا جس کے تحت اسرائیل کی جانب سے 78 فیصد فلسطینی علاقوں پر قبضہ تسلیم کیا گیا اور معاہدہ کی رو سے اسرائیل کو مغربی کنارہ اور غزہ خالی کرنا تھا۔ پی ایل او کے سیکریٹری جنرل نے نکی ہیلے کی تقریر کے حوالے سے کہا کہ ‘نیکی ہیلے کو اس معاملے پر چپ سادھ لینی چاہیے کہ مسئلہ فلسطینی لیڈر شپ میں نہیں بلکہ اسرائیلی قبضے اور رائج پالیسیوں کا ہے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…