اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مفرور سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی ٹیم کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مفرورومعطل پولیس افسررائوانوارکے ساتھیوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیاگیا جس کے لیے مفرور افسران و اہلکاروں کی فہرست بھی مرتب کر لی گئی ہے۔رائو انوار کے ساتھیوں کی گرفتاری کا فیصلہ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ٹیم کی گرفتاری کے لیے مفرورافسران و
اہلکاروں کی فہرست گرفتارپولیس اہلکاروں کی نشاندہی پر ترتیب دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق رائوانوارکے قریبی 21ساتھی مفرور ہیں اور گرفتاری کے لیے ہر ایس ایس پی کو5 افسران واہلکار گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رائو انوار چیف جسٹس کے طلب کرنے پر بھی سپریم کورٹ پیش نہیں ہوئے تھے جس پر انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔رائو انوار کہاں ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں۔