پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

یو رپ اپنے بل بوتے پر سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کا اہل بنے ،فرانس،جرمنی

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)فرانسیسی اور جرمن وزرائے دفاع نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ اْن کے پاس سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے عسکری خود مختاری موجود ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن اور فرانس کے وزرائے دفاع نے یہ بات میونخ میں شروع ہونے والی سالانہ بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس میں کہی گئی۔

اس کانفرنس میں تقریباً بیس سربراہانِ مملکت شریک ہو رہے ہیں۔ ان کے علاوہ پچھتر کے قریب وزرائے خارجہ اور دفاع بھی شرکت کریں گے۔فرانسیسی وزیرِ دفاع فلورنس پارلی نے کانفرنس کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب ہمیں خود اپنے پڑوس سے سلامتی کے خطرات کا سامنا ہو گا اور خاص طور پر شمال سے، تو ایسے میں ہمیں اس کا جواب دینے کے قابل ہونا چاہیے خواہ امریکا یا نیٹو دفاعی اتحاد اس حوالے سے زیادہ شمولیت نہ بھی کرنا چاہیں۔ پارلی کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے یورپی ممالک کے پاس عسکری خود مختاری ہونا ضروری ہے۔پارلی نے میونخ کانفرنس میں اس موقف کا اظہار کیا کہ یورپی ممالک کو امریکا سے مدد طلب کرنے کے بجائے خود ہر طرح کے سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔جرمن وزیر دفاع ارزولا فان ڈئیر لائن نے کانفرنس سے خطاب میں اس بات سے اتفاق کیا کہ یورپ کی عسکری خود مختاری، دفاعی اتحاد نیٹو کی حمایت کے مترادف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…