جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

سانس میں بو سے نجات کا آسان ترین نسخہ

datetime 17  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو اکثر سانس میں بو کا سامنا ہوتا ہے؟ تو اس کی کئی وجوہات اور عناصر ہوسکتے ہیں اور آپ کی کچھ غلطیاں بھی ہوسکتی ہیں۔ سانس میں بو کیوں پیدا ہوتی ہے؟ تو اگر آپ کو اکثر اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو پریشان مت ہوں، درحقیقت اس کا یہت آسان اور بہترین علاج موجود ہے، مگر اکثر افراد اس پر توجہ تک نہیں دیتے۔ امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کے مطابق عام طور پر سانس میں بو جسم میں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن کی علامت ہوتی ہے۔

ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر ایڈا ایس کوپر کے مطابق اس غلط فہمی میں مت رہیں کہ روزانہ چار بار ماﺅتھ واش کا استعمال کرنا سانس کی بو کا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کا منہ زیادہ خشک ہوتا ہے تو اس میں تھوک کم بنتا ہے اور جب لعاب دہن کم ہوتا ہے تو غذائی ٹکڑے اور بیکٹریا زیادہ وقت تک منہ کے اندر موجود رہنے لگتے ہیں۔سانس میں بو کا باعث بننے والی بڑی وجہ سامنے آگئی انہوں نے بتایا کہ اگر اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو روزانہ زیادہ مقدار میں پانی پینا اس کا آسان ترین علاج ثابت ہوسکتا ہے جبکہ کافی، الکحل، تمباکو نوشی یا مخصوص ادویات کے حوالے سے خبردار رہنا چاہئے جو منہ کو خشک کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ویسے جیسے ذکر کیا جاچکا ہے کہ سانس میں بو کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جو کہ منہ خشک ہونے یا صفائی نہ کرنے سے ہٹ کر ہوسکتی ہیں۔ ڈاکٹر ایڈا کے مطابق ہمیشہ رات کو دانتوں پر برش ضرور کریں کیونکہ وہاں پھنس جانے والے ذرات اور بیکٹریا نیند کے دوران بو پیدا کرسکتے ہیں۔ اگر سانس کی بو سے نجات نہیں مل رہی تو پھر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے تاکہ اس کی اصل وجہ سامنے آسکے اور پھر اس کے مطابق علاج ممکن ہوسکے۔ ویسے کیا آپ دانتوں کی صفائی کے زیادہ موثر طریقے جانتے ہیں جن کے لیے برش کی ضرورت نہیں؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…