میران شاہ ۔۔۔شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج نے جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس سے پچیس دہشتگرد مارے گئے جبکہ باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا سے نو اہلکار زخمی ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ سے 45 کلومیٹر دور مغرب کی جانب پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل دتہ خیل کے علاقے مداح خیل میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے اور متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے