نئی دہلی(آن لائن)بھارتی ریلوے میں ایک لاکھ آسامیوں کیلئے درخواست طلب کی ہیں ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ریلوے میں ملازمت کیلئے ہائی اسکول سے لیکر آئی ٹی آئی پاس نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ خالی آسامیوں کو پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خواہشمندامیدواروں سے ان آسامیوں کیلئے درخواست دینے کی اپیل کی ہے۔گوئل نے ٹویٹر کے اکاونٹ پر ان آسامیوں کیلئے درخواست دہندگان سے کہا کہ وہ 12مارچ2018 تک درخواست جمع کرادیں۔واضح رہے کہ ان آسامیوں پر تقرری کیلئے ریلوے کے مختلف شعبوں میں پہلے سے زیر تربیت افراد کو ترجیح دی جائے گی۔