منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پراسیس غذائیں کینسر کا خطرہ بڑھائیں

datetime 16  فروری‬‮  2018 |

فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) پراسیس غذائیں کینسر کا خطرہ بہت زیادہ بڑھادیتی ہیں۔ یہ بات فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ سوربون یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کینسر جیسا جان لیوا مرض اب دنیا میں بہت زیادہ اموات کا باعث بن رہا ہے جس کی وجہ تیار غذائیں، میٹھے سریلز اور سافٹ ڈرنکس ہیں۔ مزید پڑھیں : کینسر کی 12 علامات جنھیں نظرانداز نہ کریں تحقیق میں بتایا گیا کہ پراسیس شدہ یا جنک فوڈ کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں خصوصاً درمیانی عمر کی خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کیمیکلز کے ساتھ پیک کی جانے والی غذائیں گھر میں بننے والے کھانوں جیسی نہیں ہوتیں اور لوگ انہیں جتنا زیادہ کھائیں گے، ان میں کسی بھی قسم کے کینسر کا خطرہ اتنا ہی بڑھ جائے گا۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اس کی ممکنہ وجہ ایسی غذاﺅں یعنی گوشت، میٹھے اور چپس وغیرہ میں چربی، نمک اور چینی کی بہت زیادہ موجودگی ہے، جبکہ ان میں وٹامنز اور فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے جو امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں الٹرا پراسیس غذاﺅں اور کینسر کے خطرے کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں : کینسر کا خطرہ بڑھانے والی غذائیں محققین نے مزید بتایا کہ ایسی غذائیں کھانے کے عادی افراد میں اگلے پانچ برسوں کے دوران کسی بھی قسم کے کینسر کا خطرہ 23 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ درمیانی عمر کی خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ 38 فیصد تک جبکہ جوان خواتین میں 27 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران محققین نے تین ہزار سے زائد غذائی مصنوعات کا جائزہ لیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ میٹھے مشروبات پراسیس غذاﺅں کی سب سے عام قسم ہے جو کہ ناشتے کے لیے کمپنیوں کا دلیہ دوسرے نمبر پر رہا۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے برٹش جرنل میں شائع ہوئے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…