اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین اور روس بھرپور جنگ کی تیاریاں کررہے ہیں، دونوں ممالک جلد ہی کس کیخلاف ہم پلہ ہو سکتے ہیں؟ رپورٹ میں اہم انکشافات

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)چین اور روس جلد ہی امریکہ اور اس کے حلیفوں کی فوجی قوت کے برابر ہوسکتے ہیں، او ر مغربی بالادستی میں کمی سے بھرپور جنگ چھڑ سکتی ہے۔ یہ بات بین الاقوامی انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹیڈیز ( آئی آئی ایس ایس) کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچے بڑی قووتوں کے درمیان جنگ ناگزیر نہیں تاہم واشنگٹن ، ماسکو اور بیجنگ اس امکان کی تیاری کررہے ہیں۔

آئی آئی ایس ایس کی سالانہ فوجی توازن 2018رپورٹ میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ کس طرح چینی قیادت نے حالیہ برسوںمیں اپنے فوجی پروگرام میں اضافہ کردیا ہے اور نئی ٹیکنالوجیوں پر زبردست اخراجات کیے جارہے ہیں ،جس سے اسے بحری اور فضائی برتری حاصل ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جبوتی میں چین کے پہلے سمندر پار فوجی اڈے کے آغاز سے اسے بڑے فاصلوں تک میشن کرنے میں کامیابی حاصل ہوگی اور اسے عزائم کا اہم عندیہ خیال کیا جارہا ہے۔جریدہ انڈیپنٹ کے مطابق اگرچے جزوی طور پر فنڈنگ اور صنعتی صلاحیت کے فقدان کی وجہ سے روس میں فوجی تیاریوں کی رفتار سست ہے۔ تاہم روس شام اور یوکرائین میں حقیقی ، عملی جنگ کے تجربے سے استفادہ کررہا ہے اور اس نے سائبر حملوں سمیت ہائی بریڈ جنگ کے شعبے میں زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ روس کے دفتر خارجہ نے گزشتہ رات کہا کہ گزشتہ سال یوکرائین پر ناٹ پیڈ یا سائبر حملہ روسی فوج نے کیا ہے۔ خبررساں ایجنسی سی این این کے مطابق روس اور چین کی طرف سے لاحق بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے کی کوشش میں امریکی محکمہ دفاع نے مطالبہ کیا ہے کہ 2019کے فوجی اخراجات میں اضافہ کیا جائے۔امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس سے درخواست کی ہے کہ 686بلین ڈالر کے بجٹ کی منظوری دی جائے جس کاشمار امریکی تاریخ کے سب سے بڑے فوجی بجٹوںمیں ہوتا ہے۔ بجٹ تجویز میں بین الاقوامی ڈپلومیسی اور سمندر پار امداد میں کمی کرنا بھی شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…