جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ چین کیساتھ محاذ آرائی سے باز آجائے ورنہ دوسرا آپشن ہمارے پاس موجود ہے ،ہم کیا کر سکتے ہیں ؟ ٹرمپ انتظامیہ کو بھر پور انتباہ

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ میں تعینات چین کے سفیر نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیاہے کہ وہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے ساتھ محاذ آرائی کا رویہ اپنانے سے بعض رہے۔ چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کے مطابق کوئی ٹیان کائی نے گزشتہ روز سفارتخانے میں سات سو سے زائد افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ۔ کہا کہ یہ یقیناً اس خدشے کا وس وسہ ہے کہ چین جو کہ ترقی کے اپنے راستے پر گامزن ہے۔

امریکہ سے محاذ آرائی مول لے گا۔انہوں نے کہا کہ محاذ آرائی کی کسی حکمت عملی کی وکالت کرنا خطرناک ہے ۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ سال دسمبرمیں اپنی پہلی سرکاری قومی سلامتی حکمت عملی میں روس اور چین کو ’متحارب طاقتیں‘‘قراردیا تھا۔انہوںنے چین کے ساتھ اشیاء نے تجارتی فرق ختم کرنے کے طریقے دریافت کرنے کے طریقوں پر بار بار زور دیا ہے۔ امریکی محکمہ تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ تجارت فرق گزشتہ سال 8.1فیصد کے اضافے سے ریکارڈ 375بلین ڈالر ہوگیا ہے۔ کوئی ٹیان کائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ خیال کرنا خوش فہمی ہوگی۔ کہ چین کے ڈی این اے کو تبدیل کرنے کے لیے کوئی سیاسی یا ثقافتی جنیاتی انجینئرنگ کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان مسائل برقرار رہ سکتے ہیں۔ تاہم مذاکرات سے ہم ان کا حل تلاش کرستکے ہیں۔ چینی سفیر نے نئے سال کی آمد کے سلسلے میں منعقدہ اس تقریب میں چینی سال ’کتے ‘کا بھی حوالہ دیا ۔ انہوںنے کہا کہ کتے چینی اور مغربی ثقافت دونوں میں وفادار مخلص اور بااعتماد ساتھی خیال کیے جاتے ہیں۔ میرے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے ایسی صفات مساوی طور پر لازمی ہیں۔ امریکی وزیر تجارت ریل بر راس ، وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کے اہلکار مھتیو پوٹینگر پر قائم مقام وزیر خارجہ سوسن تھورن ٹن نے بھی مبینہ طور پر تقریب میںشرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…