بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’موٹاپا ہے نہیں بلکہ تھا ‘‘وزن کم کرنے کیلئے انوکھی سرکاری اسکیم کا اعلان موٹاپے کے شکار افراد کیلئے بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسکیم کا اعلان متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کی جانب سے راس الخیمہ اسپتال نے کیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں (یو اے ای) میں موٹاپے سے پریشان شہریوں کے لیے وزن کم کرنے کی انوکھی سرکاری اسکیم کا اعلان کردیا گیا۔مڈل ایسٹ نارتھ افریکا فنانشنل نیٹ ورک (MENAFN) کی رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کا اعلان متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کی جانب سے راس الخیمہ اسپتال نے کیا۔

جس کے تحت فی کلو وزن کم کروالوں کو انعام دیا جائے گا۔اسکیم کے تحت وزن کم کرنے والے شہریوں کو فی کلو وزن کم کرنے پر 500 درہم یعنی 15 ہزار پاکستانی روپے تک کا انعام دیا جائے گا۔اس اسکیم کا نام ’آر اے کے بگسٹ ویٹ لوزر چیلنج‘ رکھا گیا ہے جس کا آغاز رواں ماہ 17 فروری سے کیا جائے گا جب کہ اسکیم 28 اپریل تک جاری رہے گی۔وزن کم کرنے کی یہ انوکھی اسکیم راس الخیمہ کے تمام شہریوں کے لیے متعارف کی گئی ہے جس میں 18 برس سے زائد عمر کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک 70 فیصد مرد حضرات جب کہ 67 فیصد خواتین موٹاپے کا شکار ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…