اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سطحِ سمندر میں غیرمعمولی اضافہ ساحلی شہروں کے لیے خطرہ بڑھ گیا،امریکی ریسرچ میگزین پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسزکے انکشافات

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریسرچ میگزین پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسزنے کہاہے کہ سطح سمندر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ساحلِ سمندر پر واقع شہروں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پانی کی سطح میں یہ اضافہ موجودہ شرح سے دگنا ہونے کا امکان ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی تحقیق میں کہاگیاکہ عالمی سمندروں میں پانی کی سطح اتنی تیز رفتاری سے

بلند ہو رہی ہے کہ رواں صدی کے آخر تک یہ اضافہ چھیاسٹھ سینٹی میٹر یا چھبیس انچ تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ اضافہ تقریباً اقوام متحدہ کی جانب سے پہلے سے دئیے گئے اعداد وشمار جتنا ہی ہے۔سمندروں میں پانی کی سطح کا اس طرح سے بلند ہونا دنیا بھر کے بہت سے ساحلی شہروں کے لیے شدید مشکلات اور خطرات کا سبب بن سکتا ہے۔اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ماضی میں سمندر کی سطح میں سالانہ تین ملی میٹر اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا تھا جو اس صدی کے اختتام تک یعنی 2100 میں دس ملی میٹر تک پہنچ سکتا ہے۔اس تحقیق کے مصنف اسٹیو نیرم نے کہاکہ سمندر کی سطح میں یہ اضافہ بنیادی طور پر انٹارٹیکا اور گرین لینڈ میں برف پگھلنے کے باعث ہو گا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ متوقع 30 سینٹی میٹر کے بجائے سمندروں کی سطح میں دْگنا یعنی ساٹھ سینٹی میٹر اضافہ ہو جائے۔ نیرم کے مطابق یہ ایک ’محتاط اندازہ‘ ہے۔اسٹیو نریم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی دو طرح سے سطح سمندر میں اضافہ کرتی ہے۔ اوّل، فضا میں گرین ہاوس گیسوں کے بڑے پیمانے پر اخراج سے جس کے باعث پانی کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے اور پانی پھیلتا ہے۔یہ تھرمل یا حرارتی پھیلاو کہلاتاہے جس کے باعث گزشتہ نصف صدی سے سطح سمندر میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پانی کی سطح میں اضافے کا دوسرا ذریعہ قطبی علاقوں میں برف کا پگھل کر سمندری پانی میں شامل ہونا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…