جمعہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2024 

کیا چوری کرتے پکڑا گیا شخص بھی پارٹی سربراہ ہو سکتا ہے؟انتخابی اصلاحات ایکٹ ٗ نواز شریف پارٹی سربراہ نہیں رہے تو سینیٹ ٹکٹس کا کیا ہوگا؟ چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 14  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آفس سے 14ویں ترمیم کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا ہے کہ نواز شریف پارٹی سربراہ نہیں رہے تو سینیٹ ٹکٹس کا کیا ہوگا؟ ٗ14ویں ترمیم کے وقت دونوں ہاؤسز کی پارلیمنٹری بحث عدالت میں پیش کریں۔ بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ میں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

عدالت نے 1997 میں ہونے والی 14ویں ترمیم کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آفس کو حکم دیا کہ 14ویں ترمیم کے وقت دونوں ہاؤسز کی پارلیمنٹری بحث عدالت میں پیش کریں۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ بتانا ہے کہ 14ویں ترمیم کے وقت کون حکومت میں تھا؟ ترمیم کتنے وقت میں پاس ہوئی اور اس میں کیا بحث ہوئی، اس حوالے سے تمام ریکارڈ پیش کیا جائے۔سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے وکیل سلمان اکرم راجا نے پارٹی سربراہی کی اہلیت سے متعلق دلائل دئیے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آرٹیکل 19 اور 17 پارٹی ممبرز کو لیڈر کے چناؤ کی آزادی دیتے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا چوری کرتے پکڑا گیا شخص بھی پارٹی سربراہ ہو سکتا ہے جس پر مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے کہا کہ جراب چوری کرنے والا بھی پارٹی سربراہ بن سکتا ہے ٗ سربراہ کا انتخاب پارٹی کی صوابدید ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پارلیمانی جمہوریت میں پارٹی سربراہ کا کردار اہم ہوتا ہے ٗ پارٹی سربراہ براہ راست گورننس پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر بیٹھا شخص کوئی ہدایات نہیں دے سکتا اور پارلیمانی پارٹی سیاسی جماعت کے آئین کی پابند نہیں ہوتی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والا رکن اسمبلی ہی پارلیمانی پارٹی کے کہنے پر نااہل ہوگا جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی بھی تو پارٹی سربراہ ہی بناتا ہے۔

وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو ہدایات پارلیمانی پارٹی دیتی ہے سربراہ نہیں جبکہ آئین میں نااہلی کے حوالے سے عام طریقہ کار درج ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ سربراہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارش کا پابند نہیں ہوتا اور اصل فیصلہ تو سربراہ نے ہی کرنا ہوتا ہے جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی سیاسی جماعت کا اندرونی معاملہ ہوتا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سیاسی جماعت سربراہ کے گرد گھومتی ہے اور وہ اراکین پارلیمنٹ کو کنٹرول کرتا ہے جس پر مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے کہا کہ پارٹی سربراہ کسی رکن کو براہ راست نااہل نہیں کرسکتا اور الیکشن کمیشن نے نااہلی کے معاملے کا جائزہ میرٹ پر لینا ہوتا ہے۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ دیکھنا ہے پارٹی ٹکٹ کون جاری کرتا ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے ریکارڈ منگوایا ہے، دیکھنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ کس نے جاری کیے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر یہ ڈکلیئریشن ہوجاتا ہے کہ نواز شریف پارٹی سربراہ نہیں رہے تو جو سینیٹ کے ٹکٹ دئیے ان کا کیا ہوگا اور کیا ڈکلیئریشن کی صورت میں واک اوور ہوگا۔عدالت نے نمائندہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ کے لئے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فارم ہمیں لاکر دکھائیں۔انتخابی اصلاحات ایکٹ کی سماعت میں مسلم لیگ (ن) کے وکیل کے دلائل کے بعد عدالت نے مزید سماعت (آج) جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…