پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شاہد اور کرینہ کپور ایک بار پھر سکرین پر رومانس کریں گے

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اگرچہ ماضی میں ایک دوسرے کے انتہائی قریب رہنے والے شاہد کپور اور کرینہ کپور نے اپنی اپنی ازدواجی زندگی بھی شروع کردی ہے اور دونوں کے ہاں بچے بھی ہوگئے۔تاہم خبریں ہیں کہ وہ دونوں ایک بار پھر اسکرین پر رومانس کرتے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ شاہد کپور اور کرینہ کپور نے نصف درجن سے زائد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، جن میں سے ذیادہ تر فلموں میں دونوں ایک دوسرے سے رومانس کرتے نظر آئے۔

آخری بار دونوں 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، تاہم اب خبریں ہیں کہ دونوں ممکنہ طور پر آنے والی رومانٹک فلم میں نظر آئیں گے۔اگرچہ شاہد کپور ایسی چہ مگوئیوں کو بظاہر مسترد کرچکے ہیں کہ وہ کسی فلم میں کرینہ کپور کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے، تاہم خبریں ہیں کہ وہ آئندہ برس سے اپنی پرانی فلم کے سیکوئل میں نظر آئیں گے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اطلاعات ہیں کہ فلم ساز امتیاز علی 2007 میں ریلیز ہونے والی اپنی سپر ہٹ رومانٹک فلم ’جب وی میٹ‘ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے سیکوئل میں ایک بار پھر شاہد اور کرینہ کپور کو ہی کاسٹ کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔فلمی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد کپور ان دنوں اپنی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو رواں برس ہی ریلیز ہوگی، تاہم اداکار آئندہ سال سے فلم کے سیکوئل پر کام کریں گے۔تاہم شاہد کپور نے ’جب وی میٹ‘ کے سیکوئل بنائے جانے کی خبروں کو افواہ قرار دیا، اور کہا کہ فلم کے سیکوئل پر کوئی کام نہیں ہو رہا۔تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فلم پر 2019 میں کام شروع کیا جائے گا، جس میں شاہد اور کرینہ کپور ایک ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…