تل ابیب(این این آئی)اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج ہمسایہ ملک شام میں اپنی عسکری کارروائیاں جاری رکھے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہونے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی فوج نے شامی اور ایرانی افواج کو شدید نقصانات پہنچائے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
نیتن یاہو کا یہ بیان گزشتہ روز ایک ایسے موقع پر سامنے آیا، جب گزشتہ ہفتے ہی شام میں ایسی ہی ایک کارروائی کے بعد واپسی پر ایک اسرائیلی جنگی طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔ ساتھ ہی اسرائیلی حکومت نے یہ بھی بتایا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ایرانی ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا گیا۔ تاہم ایران نے ان دعووں کی تردید کی ہے۔