ابو ظبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں 2020ء تک ہندوؤں کے پہلے پتھر کے مندر کی تعمیر مکمل ہوجائے گی ۔ یہ مشرق وسطیٰ میں بھی پہلا مندر ہوگا ۔بھارت میں پتھروں کی تراش خراش کے ماہرین اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے پتھروں کو کندہ اور تراش کررہے ہیں اور انھیں ابو ظبی میں عمارت کی شکل میں جوڑا
جائے گا۔اماراتی اخبار کے مطابق اس مندر کا نقشہ اور عمارتی ڈھانچا بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع اکشر دھام مندر کے مشابہ بنایا گیا ہے۔یہ مندر دبئی اور ابو ظبی کے درمیان مرکزی شاہراہ پر واقع ہوگا ۔اس میں ہندو پجاریوں کے لیے ایک عبادت خانہ ، نمائش گاہ ، تدریسی کمرے ، بچوں کے لیے کھیل کی جگہ ، باغ ، فوارے اور ایک کتب خانہ ہوگا۔