جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

تارکین وطن کے معاملے پر امریکی امیگریشن حکام اور وفاقی جج میں ٹھن گئی ،پکڑے جانیوالے سینکڑوں تارکین وطن کے ساتھ جج نے کیا، کیا؟ حیرت انگیزصورتحال

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں امیگریشن حکام اور وفاقی جج آمنے سامنے آگئے ،امریکی ٹی وی کے مطابق امیگریشن حکام نے کہاکہ وہ غیرقانونی تارکین وطن کو پکڑتے ہیں جبکہ عدالتیں انہیں بے دخلی سے روک دیتی ہیں ، امریکی کسٹمز اینڈ امیگریشن ایجنسی کی جانب سے اب تک امریکا میں سیکڑوں غیر قانونی طور پر مقیم سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا

ان میں سے بعض کو تو ملک سے بے دخل کردیا گیا تاہم زیادہ تر عدالتوں سے اسٹے آرڈر لینے میں کامیاب رہے اس حوالے سے وفاقی عدالتوں نے زیادہ تر افراد کی بے دخلی روکنے کے احکام دئیے ۔ گزشتہ ہفتے بھی نیوجرسی کی ایک وفاقی عدالت نے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن افراد کے بے دخلی روک دی ۔ ایسا ہی ایک حکم میامی میں جاری کیا گیا اور سو کے قریب صومالی افراد کی بے دخلی روک دی گئی ۔ڈیٹرائٹ میں سیکڑوں عراقی تارکین وطن افراد کی بے دخلی کو بھی وفاقی عدالت کے حکم پر روکنا پڑا ۔وفاقی عدالتوں کا کہنا تھا کہ تارکین وطن افراد کو تمام قانونی مدد حاصل کرنے کا حق حاصل ہے جبکہ دوسری جانب امیگریشن حکام وفاقی عدالتوں کے ان احکامات سے خوش نظر نہیں آتے ۔کسٹمز اینڈ امیگریشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وفاقی ججوں کے احکامات کی وجہ سے بڑے مسائل ہیں کیونکہ پکڑے جانے والے افراد جانتے تھے کہ ایک دن انہیں بے دخل کیا جاسکتا ہے ۔ تاہم ان افراد کو قانونی مدد فراہم کیے جانے پر ٹیکس دہندگان کے مزید پیسے خرچ کرنے پڑیں گے اور اس سے محکمے کی کارکردگی اور کارروائی متاثر ہورہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…