بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ بلبیر سنگھ نے قبول اسلام کے بعد کفارہ اداکرنے کیلئے 100مساجد کی تعمیر کا ارادہ کیا، وہ اب تک کتنی مساجد تعمیر کرواچکاہے؟ قابل تحسین انکشافات

datetime 11  فروری‬‮  2018 |

نئی دہلی(این این آئی) بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں۔بھارتی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کے لیے پہلی کدال چلانے والے بلوائی بلبیر سنگھ نے واقعے کے صرف 6ماہ بعد ہی اسلام قبول کرلیا تھا۔ وہ 90سے زائد مساجد تعمیر کرا چکا ہے، اس کے علاوہ دیگر 27بلوائی بھی مسلمان ہوچکے ہیں۔بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد اس فعل کا کفارہ ادا کرنے کیلیے انھوں نے سو

مساجد بنانے کا اعلان کیا، جن میں سے اب تک 90سے زائد مساجد تعمیر کی جاچکی ہیں۔ مسلمان ہونے کے بعد محمد عامرمبلغ بھی بن گیا تھا۔بلبیرسنگھ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بابری مسجد کے چھت پر پہلی کدال چلاتے ہوئے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوگئی تھی اوروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری بے چینی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا تھااس لیے بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد کفارے کی ادائیگی کیلیے100 مساجد بنانیکا اعلان کیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…