منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کے بعد افغانستان بھی پاکستان پر حملوں کیلئے تیار،گور نر کنڑ وحید کلیم اللہ نے سنگین الزامات عائد کردیئے،پاکستان کا شدیدردعمل،الزامات مسترد

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل/اسلام آباد(این این آئی) افغان حکام نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ میں افغانستان کی حدود میں مبینہ طور پر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے جبکہ پاکستان نے افغان حکام کی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کو بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان سے تعاون کر نا چاہیے ۔

پاکستان کی سرحد سے متصل افغانستان کے صوبے کنڑ کے گورنر وحید اللہ کلیم زئی نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈیورنڈ لائن کے قریب راکٹ حملوں سے ہزاروں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغانستان نے سفارتی سطح پر ہر مسئلے پر بات چیت کی ہے تاہم ہمیں بھی بھرپور جوابی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جس جگہ سے افغانستان پر راکٹ فائر ہوئے افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے بھی انہی مقامات کو جوابی کارروائی میں نشانہ بنایا۔دوسری جانب کنر پولیس چیف جنرل جمعہ گل حکمت نے دعویٰ کیا کہ راکٹ حملوں سے تقریباً 300 خاندان محفوظ مقامات پر نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ میں فائر کیے جانے والے 5 ہزار راکٹ حملوں میں 6 اضلاع متاثرہوئے ٗمتعدد ہلاکتیں ہوئیں اور 300 سے زائد خاندان بے گھر ہوئے۔انہوں نے کہاکہ بے گھر خاندانوں نے غیر سرکاری اداروں سے امداد کی اپیل کی ہے کہ حکومت سرحد پر جاری جارحیت کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے۔صوبہ کنڑ کے رہائشی ظہیر اللہ نے بتایا کہ بارڈ سے متصل گاؤں پر حملوں سے مقامی رہائشیوں کو سب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔پاکستان کے سفارتی ذرائع نے افغان حکام کی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کو بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان سے تعاون کر نا چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…