بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

بابر اعظم نے نوجوانی میں ہی لسٹ اے کرکٹ میں محمد یوسف اور رمیزراجہ کا ریکارڈ توڑ دیا،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 9  فروری‬‮  2018 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا محمد یوسف اور رمیزراجہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ون ڈے کپ کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد کے بلے بازوں شان مسعود اور بابر اعظم نے انتہائی شاندار بلے بازوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر راولپنڈی باؤلرز کا مقابلہ کیا اور سنچریاں سکور کیں، شان مسعود نے 182 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ

بابر اعظم 136 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔یہ 23سالہ بابر اعظم کی لسٹ اے کرکٹ میں 16ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فارمیٹ میں 15،15سنچریاں بنانے کا سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ اور محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا۔بابر اعظم اب زیاد ہ لسٹ اے سنچریاں بنانے والے پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں شعیب ملک ،اظہر علی، اعجاز احمد اور احمد شہزاد کے ساتھ آگئے ہیں۔ لسٹ اے کرکٹ میں سعید انور26سنچریوں کے ساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنے والے ملکی بلے باز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…