اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر خان سید سجنا کو افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں دیگر 9 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر خان سجنا کو 7 فروری کو افغانستان کے علاقے خڑ تنگی میں ڈرون حملے میں مارا گیا۔ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خان سجنا
کو ان کے دیگر ساتھیوں کے ہمرا خڑ تنگی کے علاقے میں ہی دفنا دیا گیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے تاحال اس خبر کی تردید نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ خان سجنا کو کراچی میں نیول بیس پر حملے کے علاوہ 2012 میں خیبر پختونخوا میں بنوں کی ایک جیل توڑ کر طالبان کے 400 جنگجووں کو رہا کرنے میں ملوث قرار دیا جا رہا تھا۔