منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، پی ایس ایل تھری میں 98 فیصد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے پر رضا مند ہو گئے، سلمان اقبال کی جانب سے دعویٰ

datetime 8  فروری‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس ہونے والے ایونٹ میں 98 فیصد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے کو تیار ہیں۔کراچی کنگز کی کِٹ کی تقریبِ

رونمائی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم پی ایس ایل 2018 کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرتی ہے تو اس صورت میں ٹیم کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم کے 7 غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے 6 پاکستان آکر کھیلنے کیلئے تیار ہیں جبکہ انگلش کپتان ایون مورگن مصروفیات کی وجہ سے لیگ میں دیر سے شرکت کریں گے اور مصروفیات کی وجہ سے ہی پلے اذف سے پہلے ٹیم کو چھوڑ کر روانہ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کردیا تاہم امید ہے کہ پاکستان میں سب کچھ اطمینان بخش رہے۔عماد وسیم کو کراچی کنگز کا کپتان بنانے کے حوالے سے سلمان اقبال نے کہا کہ گزشتہ دو ایونٹس کے دوران کراچی کنگز نے کئی کپتان تبدیل کیے تاہم اس مرتبہ ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم کو ایک نوجوان کپتان کی ضرورت ہے جو لمبے عرصے تک ٹیم کی قیادت کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکے جو کراچی کنگز کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بین الاقوامی ٹیم کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔خیال رہے کہ رواں برس 22 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل تھری میں ایونٹ کے پلے آف مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جبکہ فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…