اسلام آباد(نیوزڈیسک) قصور میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانیوالی معصوم بچی زینب کے قاتل عمران کے پیچھے کون سی اہم شخصیت ہے،جنرل امجد شعیب نے چونکا دینے والے انکشافات کردیئے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل امجد شعیب نے کہا کہ ابھی تک جو چیزیں سامنے آرہی ہیں ان سے تو یہ صاف نظر آتاہے کہ یہ ایک بڑا گروہ ہے ، انہوں نے کہا کہ خبریں آرہی ہیں
کہ ایم این اے وسیم احمد اس گروہ کا سرغنہ ہے، انہوں نے کہا کہ خدا جانے یہ بات سچ ہے یا نہیں لیکن یہ خبریں آرہی ہیں کہ ایم این اے وسیم احمد اس گروہ کا سرغنہ ہے اور وہ ملک سے باہر فرار ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے لوگ اس شرمناک واقعے میں شامل ہیں تو میں سمجھتاہوں کہ گرفتارہونے والے کا تو اس واقعے میں رائی کے برابر رول ہوگاممکن ہے اس نے بچی کو بہلا پھسلا کر کسی جگہ پہنچایا ہو اور پولیس نے اس پر دباؤ ڈالا ہو کہ تم اسطرح کا بیان دو، انہوں نے کہاکہ ممکن ہے کہ اس میں ایسے لوگ ملوث ہیں جو بااثر ہیں اور وہ یہ کام کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ میں پنجاب حکومت پر بھروسہ نہیں کرتا، مجھے خدشہ ہے کہ اس کیس کو خراب کردیاجایے گا، انہوں نے کہاکہ یہ ریکٹ وہی ہے جو کہ کچھ سال پہلے بچوں کی ویڈیو شرمناک فلمز کا کاروبارکرتارہا، اور اس وقت رانا ثناء اللہ نے یہ کہہ کروہ کیس دبادیا تھا کہ یہ زمین کا جھگڑا ہے، اور اگر اس وقت وہ کیس نہ دبایاجاتا تو ہمیں زینب جیسے واقعات نہ دیکھنے پڑتے، انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ہوا اور پنجاب حکومت کے تعاون سے ہوا اور مجھے امید نہیں ہے کہ پنجاب حکومت اس معاملے میں کوئی صحیح قدم اُٹھائے گی۔