جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

توہین عدالت کیس:طلال چوہدری کی درخواست مسترد،سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کو توہین عدالت کیس میں وکیل مقرر کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر طلال چوہدری سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر

پرویز رشید اور وزیر مملکت طارق فضل چوہدری بھی تھے۔سماعت کے آغاز پر طلال چوہدری نے عدالت عظمیٰ سے وکیل مقرر کرنے کے لیے 3 ہفتوں کا وقت طلب کیا۔جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا، ‘تین ہفتے کیوں، تین سال کیوں نہیں؟’جس پر طلال چوہدری نے جواب دیا کہ ‘وکیل مصروف ہوتے ہیں، اس لیے تین ہفتے کی مہلت طلب کی ہے’۔تاہم عدالت عظمیٰ نے وزیر مملکت طلال چوہدری کی دخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دے دی اور کیس کی سماعت منگل (13) فروری تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ عدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184 (3) کے تحت چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔طلال چودھری نے جڑانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی، وہ اس سے قبل بھی پاناما کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور عدلیہ کو نشانہ بناچکے ہیں۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو طلال چودھری کی تقریروں کا متن عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ے کہ انھوں نے پی سی او ججوں سے متعلق بات کی تھی،کبھی بھی کسی جج کا نام لے کر یا اشارے سے بات نہیں کی۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘ان کی کبھی توہین عدالت کی نیت نہیں رہی اور نہ انہوں نے کبھی توہین عدالت کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…