اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ٹیلی وژن کے گیت “میں ہوں کشمیر” نے بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیں ۔مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو آشکار کرنے کے لیے یہ گیت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پی ٹی وی نے پوری دنیا میں نشر کیا جسے بے حد سراہا گیا۔گیت کے پس منظر میں بھارتی افواج کی جارحیت اور ظلم وبربریت کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
گیت میں کشمیری عوام کے جذبات کی انتہائی خوبصورت انداز میں منظر کشی کی گئی ہے۔مدت بعد کوئی گیت ایسے منفرد انداز سے پیش کیا گیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ بہت جلد یہ گیت ان مقبول گیتوں کی صف میں شامل ہو جائے گا جو عوام کے دل و دماغ پر مدتوں چھائے رہنے کے ساتھ ان کی زبان کی بھی زینت بنے رہے۔یہ گیت ایلیسیا ڈیاس نے اپنی دلکش آواز میں گایا ہے۔جبکہ اس کے ڈائریکٹر نین مانیئر ہیں۔