بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

تیسری شادی،عمران خان کے اپنے ہی بچوں نے علم بغاوت بلند کردیا،ایسا کام کردیا کہ کپتان سر پکڑ کر بیٹھ گئے

datetime 5  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ان کے قریبی ساتھیوں نے آئندہ انتخابات سے قبل شادی نہ کرنے کا مشورہ دیدیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو ان کے قریبی ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ وہ الیکشن سے قبل شادی نہ کریں تاکہ ان کی ذاتی زندگی پر کوئی سوالات نہ اٹھائے جاسکیں، ان کی ساری توجہ انتخابی مہم پر مرکوز رہے اور ملک بھر میں مطلوبہ انتخابی نتائج حاصل کئے جاسکیں،معلوم ہوا ہے کہ

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے بچوں نے بھی اس شادی کی کھل کر مخالفت کردی ہے۔ایک قومی روزنامے  کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور سابق رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے عمران خان کو آئندہ انتخابات سے قبل شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ الیکشن کے اہم ترین مرحلے میں ماضی کی طرح ان کی ذاتی زندگی موضوع بحث نہ بن سکے جس سے تحریک انصاف کو سیاسی طور پر نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آئندہ عام انتخابات کے دوران ملک بھر میں تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے اپنی ساری توجہ انتخابی مہم پر مرکوز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں، ادھر نئے مشورے کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی روحانی پیرنی بشریٰ بی بی کی شادی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے اور عمران خان کی تیسری شادی کا معاملہ آگے بڑھتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے اہلخانہ کی جانب سے ان خبروں کی تردید کردی گئی تھی لیکن  عمران خان نے وضاحت کی تھی انہوں نے بشریٰ مانیکا کو رشتہ ضرور بھیجا ہے، لیکن ابھی شادی نہیں ہوئی ،شادی کرنا کوئی گناہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…