منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

مری ، بروری میں 2 مسلح گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تصادم ایک شخص جاں بحق 8 زخمی

datetime 26  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مری کے نواحی علاقے بروری میں 2 مسلح گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز مری کے نواحی علاقے تھانہ مری کی حدود میں مری بروری میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں شدید تصادم اس وقت ہوا جب ایک گروپ پہلے سے زمین پر قبضے کے لئے موجود تھا تو دوسرے گروپ نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کا فی دیر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے 8 افراد زخمی ہو گئے ۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کو رکوانے کی کوشش کی اور ان کو منتشر کیا ۔ جس کے بعد نعش اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 8 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تصادم زمین کے معمولی تنازعہ کے نتیجے میں ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…