پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

2دن میں راؤ انوار نہ پکڑا تو ،پشتون قبائل نے ایسا اعلان کردیا کہ حکومت کے ہوش اڑ گئے

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پشتون لانگ مارچ کے شرکا نے راﺅ انوار کی گرفتاری کیلئے حکومت کو 2 روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔سابق ایس ایس پی ملیر کراچی راﺅ انوار کے ہاتھوں نا حق مارے جانے والے نقیب اللہ محسود کے حصولِ انصاف کیلئے فاٹا کے عوام اور پشتون قبائل کی جانب سے دھرنا دیا گیا ہے۔ قبائلی عمائدین کا دھرنانیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ دھرنے کے شرکا نے حکومت کو اب راﺅ انوار کی گرفتاری کیلئے 2 روز کی

حتمی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ دھرنا قائدین نے کہا ہے کہ اگر راﺅ انوار گرفتار نہ ہوا تو یہ دھرنا پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر منتقل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود کو سابق ایس ایس پی ملیر کراچی راﺅ انوار نے جعلی پولیس مقابلے میں دہشتگرد قرار دے کر قتل کردیا تھا۔پولیس افسر کے اس مجرمانہ اقدام کے خلاف پوری قوم نے احتجاج کیا جبکہ محسود قبائل کی طرف سے سہراب گوٹھ کراچی کے مقام پر کئی روز تک گرینڈ جرگہ بلایا گیا۔ قبائلی عمائدین نے  اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…