بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

روس کی پاکستان کو جدید مسافر طیارے فروخت کرنے کی پیشکش

datetime 4  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد( سی پی پی ) روس نے پاکستان کو مسافر بردار طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کردی ہے جلد اعلیٰ سطحی حکومتی وفد اس ضمن میں روس کا دورہ کرے گا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔تفصیلا ت کے مطابق روس نے دنیا کا ایک جدید ترین درمیانی جسامت کا جیٹ طیارہ تیار کرلیا ہے جس میں سو نشستیں ہیں جب کہ روسی طیارہ ساز کمپنی نے اپنا جدید ترین طیارہ گزشتہ روز خصوصی

انتظام کے ساتھ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا۔خصوصی طیارے میں روسی طیارہ ساز کمپنی کے سنیئر عہدیدار روسی حکام بھی آئے، بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروزیراعظم پاکستان کے خصوصی مشیر برائے ایوی ایشن ڈویژن سردار مہتاب خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ طیارے کا معائنہ کیا۔ روسی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سے سردار مہتاب خان اور ان کے رفقا کو جن میں وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الہی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول پی آئی اے کے سنیئر پائلٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدیدار نے روسی وفد سے اس طیارے کے بارے میں مذاکرات کئے فریقین نے ایک دوسرے سے استفسارات کا جامع تسلی بخش جواب دیا۔ پاکستانی ٹیم کے سربراہ سردار مہتاب خان عباسی نے روسی وفد کے سربراہ سے کہا کہ ہمارے ماہرین اس طیارے کے تمام پہلوں اور اپنی ضروریات کا ملحوظ رکھ کر حتمی فیصلہ کرینگے، اس کے ٹیکنیکل پہلوں کا مطالعہ کرینگے۔روسی وفد نے وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے ایوی ایشن ڈویژن کے خیالات سے مکمل اتفاق کیا اور کہا کہ اپنے دوست ملک پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں پہلی بار روسی ساختہ مسافر بردار جیٹ طیارے کی شمولیت کے دل و جان سے خواہاں ہیں دوسری طرف ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کے مطابق جلد اعلیٰ سطحی حکومتی وفد اس ضمن میں روس کا دورہ کرے گا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…