اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پولیس کی خودکشی کی ابتدائی رپورٹ غیرتسلی بخش ہے ،خودکشی کا انتہائی اقدام کسی صورت نہیں کرسکتے تھے،آصف علی زرداری نے فون پر کیا کہا؟میر ہزار خان بجارانی کے بیٹے کے انکشافات

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کندھ کوٹ(این این آئی) میرہزارخان بجارانی کے بڑے بیٹے ایم این اے میر شبیرعلی خان بجارانی نے بجارانی ہاؤ س کرمپورمیں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی خودکشی کی ابتدائی رپورٹ غیرتسلی بخش ہے والدمحترم انتہائی ٹھنڈی طبیعت کے مالک تھے وہ خودکشی کا انتہائی اقدام کسی صورت نہیں کرسکتے تھے ۔بنگلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مکمل صورتحال کا جائزہ لیکر بعدمیں فیصلہ کروں گا انکاکہناتھاکے میرے والدقوم کے دیگرافراد سمیت سب کو زیادہ اونچابولنے اورجھگڑنے سے

منع کرنے کے ساتھ بیسیوں قبائلی تنازعات کا خاتمہ چاہتے تھے وہ نفیس انسان ہونے کے ساتھ دوسروں کابھلاچاہتے تھے ۔آصف زرداری میرے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں انکاکہناہے کے اب وہ آپ کے والد کی جگہ ہیں ۔سندھ حکومت یاپولیس کو کوئی مسئلہ ہوتو مجھ سے براہ راست رابطہ کرے ۔کراچی میں میرے والدکے بنگلے میں موجودتمام اشیاء پر میراحق ہے ۔انکاکہناتھاکے میری دوسری والدی کی دوسری زوجہ فریحہ رزاق تیزطبیعت کی مالکہ تھی ایک روز قبل بنگلہ کی تمام گاڑیوں کی چابیاں اپنے پاس رکھ لی تھیں انہوں نے پرسنل سیکریٹری شرف سومرو بنگلہ پرکام کے سلسلے میں آئے انکی گاڑی میں کھڈامارکیٹ کراچی سے بال بنوانے کے ساتھ چشمہ کی دکان پر بھی گئے انکاکہناتھاکے یقیناًاس رات کچھ ایساہوا ہے جویہ واقعہ رونماہواوزیراعلیٰ سندھ اورآئی جی سندھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں والد کی تعزیت سے فارغ ہوکر ان دونوں سے ملاقات کروں گا اس واقعہ کے متعلق کا فی خدشات ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکے سینٹ کی ٹکٹ کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں میرے والد کے واقعہ کے بعد بلاول بھٹوزرداری نے سینٹ کی ٹکٹ سے متعلق اجلاس معطل کردیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…