اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی میں سندھ کے انتہائی خطرناک ڈاکو اور پولیس مقابلے میں مارے جانے والے پروچانڈیو کی قبر پر اہل علاقہ نے مزار بنا لیا اور منتیں چڑھانے لگے۔پروچانڈیو کی قبر سعید نورانی (میہڑ )کے قریب واقع ہے۔ سادہ لوح لوگ بڑی تعداد میں اپنی مرادیں پوری کرنے کے لئے مزار پر آتے اور دعائیں مانگتے ہیں ۔پولیس رپورٹ
کے مطابق محمد پریل عرف پرو چانڈیو ڈکیتی ، قتل اور اغوا سمیت سینکڑوں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔لوگوں کا موقف ہے کہ پرو چانڈیو جاگیردا رو ں کے ظلم سے تنگ آ کر ڈاکو بنا وہ غریب پرور تھا۔ ڈاکو پرو چانڈیو پر ایک فلم بھی بن چکی ہے جو سپرہٹ ثابت ہوئی وہ 1983 میں مقابلے میں مارا گیااس کی میت پر 10 ہزار سے زائد اجرکیں ڈالی گئی تھیں۔