کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب محسود کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ نقیب کے قتل کی سزا چاہتے ہیں ،دیت نہیں لیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق نقیب محسود کے کزن نور رحمان محسود نے کہا ہے کہ دیت میں ایک ارب روپے بھی ملے تو نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ نقیب کے قتل پر دیت کا جھوٹا پروپیگنڈ ہ کیا جا رہا ہے ،نقیب کے والد نے ایسی
کسی بھی بات سے صاف انکار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق را انوار نقیب اللہ محسود کے قتل کی دیت ادا کریں گے جس کے بعد معاملہ ختم کرادیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک سیاسی شخصیت نے خیبرپختونخوا کی ایک مذہبی شخصیت کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ محسود قبیلہ کے سربراہ اور دیگر شخصیات کو قائل کریں کہ راو انوار کو معاف کردیا جائے، اس سلسلہ میں دیت دی جائے۔