کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا طارق جمیل ایک پاکستانی مبلغ اور عالم دین ہیں ، مولانا طارق جمیل تبلیغی جماعت کے رکن ہیں اور وہ فیصل آباد میں اپنا ایک مدرسہ بھی چلاتے ہیں، مولانا طارق جمیل کی تبلیغی کوششوں سے بہت سے گلوکار ، اداکار اور کھلاڑی دین اسلام کی طرف راغب ہوئے، مولانا طارق جمیل کا انداز بیان بہت مشہور ہے، نقیب اللہ محسود جو کہ مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیاہے، اس کے بارے میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نقیب اللہ
زندہ ہے اور زندہ رہے گا اور نقیب کے قاتلوں کو کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی، مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ نقیب اللہ محسود کے قتل سے قبل ان کی ملاقات ایک ہیئر سلون میں ہوئی اور اس ملاقات میں نقیب اللہ مجھ سے بہت ہی گرم جوشی سے ملا اور نقیب اللہ محسود نے مجھے رائے ونڈ اجتماع میں شریک ہونے کا یقین دلایا، انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کو صرف پشتو زبان بولنے کی وجہ سے مارا گیاہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نقیب اللہ زندہ ہے اور رہے گا۔