لنڈی کوتل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان حکومت نے بغیر ویزے پاکستان سے افغانستان داخل ہونے والے عام لوگوں پر پابندی لگا دی ۔بغیرویزے کوئی پاکستانی شہری افغانستان داخل نہیں ہو گاافغانستان کے علاقہ گمرگ میں بغیر ویزے تمام پاکستانی شہریوں کو واپس کر دیا گیا،
طورخم ذرائع کے مطابق افغانستان حکومت نے پاکستانی شہریوں پر بغیر ویزے افغانستان داخل ہونے پر پابند ی عائد کر دی گزشتہ روز درجنوں پاکستانی شہریوں کو افغانستان طورخم گمرگ سے افغان سیکورٹی فورسز نے واپس کر دیا گیا اور انہوں بتا دیا گیا کہ اب کوئی پاکستانی شہری بغیر ویزے افغانستان داخل نہیں ہو گا پاک افغان بارڈر طورخم پر درجنوں مقامی پاکستا نی شہریوں نے میڈیا کو بتا یا کہ وہ روزانہ دو یا تین بار افغانستا ن اور پاکستان آتے جا تے ہیں پشاور میں افغان قونصلیٹ قبائلیوں کو ویزے بھی نہیں دیتے انہوں نے کہا کہ روزانہ تقریبا ہزار پندرہ سو لوگ افغانستان کام کی غرض سے جا تے ہیں جس میں زیا دہ تر مقامی قبائل ہو تے ہیں لیکن اب بغیر ویزے مشکلات پید اہو گئے ہیں اس سلسلے میں طورخم نائب تحصیلدارتحسین اللہ سے بار بار رابطہ کیا لیکن انہوں فون آٹینڈ نہیں کیا ۔ افغانستان حکومت نے بغیر ویزے پاکستان سے افغانستان داخل ہونے والے عام لوگوں پر پابندی لگا دی ۔بغیرویزے کوئی پاکستانی شہری افغانستان داخل نہیں ہو گاافغانستان کے علاقہ گمرگ میں بغیر ویزے تمام پاکستانی شہریوں کو واپس کر دیا گیا