لاہور( نیوزڈیسک ) پاک فوج کا0 25افراد پر مشتمل فوجی دستہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ لینے کے لئے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے کانگو روانہ ہوگیا۔ بریگیڈئیر شاہد منظور نے فوجی دستے کو الوداع کیا۔ پاک فوج کے دستے گزشتہ ایک دہائی سے کانگو میں امن مشن کے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ روانگی سے قبل امن دستے سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر شاہد منظور نے کہا کہ امن مشن میں شمولیت پاک فوج کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے اور بیرون ملک خدمات کے دوران انہیںاپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئی مثالی کردار کا مظاہر ہ کرنا ہوگا۔انہوں نے فوجی جوانوں پر زور دیا کہ وہ پاک فوج کی درخشندہ روایات کو اپناتے ہوئے دیار غیر میں مصیبت میں گھرے لوگوں کی سچے جذبے سے خدمت کریں تاکہ بین الاقوامی سطح پرپاکستان کے وقار میں مزید اضافہ ہو۔پاک فوج گزشتہ 55سال سے اقوام متحدہ کی امن فوج میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ اس کے دستوں نے صومالیہ، کمبوڈیا، ہیٹی، بو سنیا، مشرقی تیمور، سئیر الیون ، مشرقی سلوینیا، ایوری کوسٹ، لائیبریا، برونڈی، سوڈان میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں اور عالمی امن کی بحالی اور بین الاقوامی ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کیا ہے
پاک فوج کا0 25افراد پر مشتمل فوجی دستہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ لینے کےلئے کانگو روانہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































