کراچی(این این آئی)حکومت سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو ایک مرتبہ پھر سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا سربراہ مقرر کردیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین 4 سال سے ایچ ای سی کے چیئرمین کے طور پر کام کررہے ہیں ٗوہ اگلے ماہ اس عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو دوسری مدت کیلئے چیئرمین کے
طور پر تعینات کیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کی تعیناتی پر فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک ایسوسی ایشن (فپواسا) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فپواسا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم 4 برس میں ایچ ای سی فعال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔فپواسا کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو چیئرمین بنائے جانے کے خلاف 30 جنوری سے سندھ کی جامعات میں ہڑتال کی جائے گی۔