ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

زینب قتل کیس،جے آئی ٹی کو بڑا حکم جاری،غمزدہ والدین کی جان میں جان آگئی

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے زینب کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو جلد از جلد کیس منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے ۔ آئی جی پنجاب عارف نواز کی سربراہی میں قصور واقعے پر جے آئی ٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں جے آئی ٹی سربراہ محمد ادریس اور آر پی او شیخو پورہ ذوالفقار حمید سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں زینب قتل کیس کے ملزم عمران

سے کی گئی تفتیش پرپیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔آئی جی پنجاب نے جے آئی ٹی کو کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیادتی کے تمام کیسز کی تفتیش کے مراحل کو جلد از جلد مکمل کیاجائے، تفتیش میں جدید اور روایتی طرز پر تمام شواہد کاجائزہ لیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی زینب کے قاتل عمران نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…