جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان ابھی نوزائیدہ ہیں ،بدلوں کی سیاست چھوڑ کر کارکردگی کی سیاست کی طرف آئیں ‘ خواجہ سعد رفیق

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے الزامات کی سیاست سے سبق سیکھ لیا ہے اور ایک ریڈ لائن لگا دی ہے کہ کس حد تک جانا ہے ، عمران خان ابھی نوزائیدہ ہیں لہٰذابدلوں کی سیاست چھوڑ کر کارکردگی کی سیاست کی طرف آئیں ،عمران خان نے اڑھائی سال میڈیا ٹرائل کیا لیکن ابھی تک جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کاکوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے،کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں مقامی چھٹی نہ ہونے اور پولنگ کا دورانیہ نہ بڑھانے کی وجہ سے ووٹ کا ٹرن آوٹ کم رہا،، وزرا ءکی انتخابی مہم پر پابندی لگا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارڈ نمبر 2میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر اور کبھی کنٹینر سے اتر کر جمہوریت پر حملے کرتے رہتے ہیں جبکہ ہمارا پونے دو سال سے ٹرائل چل رہا ہے لیکن ابھی تک جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کاکوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔عمران خان کو اڑھائی سال تک میڈیا ٹرائل کرنے کے باوجود معاف کرتے ہیں، لیکن اب عمران خان کو بھی چاہیے کہ وہ باتوں کی سیاست چھوڑ کر خیبر پختونخوا ہ کوماڈل صوبہ بناکردکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 125کا فیصلہ آنے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سب کو مانناہو گا۔ اس سوال کہ اگر بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ جیت جاتی ہے تو کیا آپ عمران خان سے کہیں گے کہ وہ الےکشن ٹر ےبونل مےں سے کےس واپس لے لےں ؟ کا جواب دیتے ہوئے سعد رفےق نے کہا مےں عمران خان سے کےوں کہوں گا کہ وہ پٹےشن واپس لےں ؟اب تو عمران خان کو دھاندلی کے ثبوت دےنا ہو نگے جو انکے پاس نہےں اور اب ٹر ےبونل کا فےصلہ بھی آنا والا ہے جسکا ہمےں انتظار کر نا چاہےے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگےا ہے کہ الزامات کی بنےاد کی بجائے کارکر دگی کی بنےاد پر سےاست کی جائے اور جس جماعت کو جہاں مےنڈ ےٹ ملا ہے وہاں عوام سے کےے جانےوالے وعدوں کو پورا کر ےں اور انکے مسائل کو حل کےا جائے پھر انتخابات مےں عوام اپنے ووٹ کے ذرےعے جو بھی فےصلہ کر ےں سب کو اسکو تسلےم کر نا چاہےے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…