پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

آئی ایس آئی کی رپورٹ پر پاکستان کی بڑی کارروائی،امریکی فنڈنگ سے چلنے والے ملک دشمن نیٹ ورک کا صفایا کرنے پر امریکہ مشتعل،باضابطہ طورپر احتجاج

datetime 26  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی امداد پر چلنے والی ریڈیو مشعال کی نشریات پر عائد کی جانے والی پابندی ہٹائی جائے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 جنوری کو پاکستان کی وزرات داخلہ کی جانب سے ریڈیو فری یورپ /ریڈیو فری لیبرٹی کے ریڈیو مشعال پر لگائی جانے والی پابندی کے حکومتی فیصلے پر امریکہ کو تشویش ہے۔

ہم نے پاکستانی حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے اور ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ریڈیو مشعال کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ نے آئی ایس آئی کی رپورٹ کی روشنی میں مشعال ریڈیو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا،مشعال ریڈیو ایک پشتو ریڈیو چینل ہے اور امریکہ کی طرف سے فنڈڈ ریڈیو چینل ہے جس کی نشریات یورپ فری سے بھی منسلک ہیں، وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے کمشنر اور پولیس چیف کو خط لکھا ہے کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ کے مطابق یہ چینل پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر رہا ہے اور غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنڈا پر عمل درآمد کر رہا ہے، بتایا گیا ہے کہ چاراہم موضوعات جو اس کی طرف سے نشر کیے جاتے ہیں ان میں پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہاں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہے، اس کے علاوہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان اقلیتوں اور پختونوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہا ہے اور یہ ریڈیو لوگوں کو ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف متحرک کر رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں اس ریڈیو کے علاقائی دفتر کو بند کرنے اور اس کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس ریڈیو نے 2010 میں فاٹا میں اپنی نشریات کا آغاز کیا اور اسے ریڈیو مشعال کا نام دیا گیا۔ دریں اثناء آن لائن کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے عمر ایف ایم ریڈیو ٹاور کو تباہ کردیا۔

تویٰ طوئی کے قریب امن دسمنوں کی جانب سے نصب کردہ اس ٹاور کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگینڈہ نشر کیا جاتا تھا تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح پاک افغان بارڈر کے قریب سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران امن دشمنوں کی جانب سے تویٰ طوئی کے قریب نصب کئے جانے والے عمر ایف ایم ریڈیو کے ٹاور کو تباہ کردیا اس ٹاور کے ذریعے عمر ایف ایم ریڈیو پر ریاست کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا نشرکرنے کا سلسلہ جاری تھا اس ریاست مخالف پرو پیگنڈے سے شہریوں کو غلط پیغام دیا جارہا تھا جو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…