جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

کابل ہوٹل حملہ میں ٹرمپ کا خاص آدمی بھی ہلاک ، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کر دی

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رواں ہفتے ہوٹل پر حملے میں ہلاک ہونے والوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے مشیر کے ترجمان گلین سلیگ بھی شامل تھے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے

اپنے بیان میںتصدیق کی کہ 20 جنوری کو کابل میں ہوٹل پر ہونے والے حملے میں 4 امریکی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں گلین سلیگ بھی شامل ہیں جو ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر رک گیٹس کے ترجمان تھے۔ گلین کی کمپنی سلیگ ملٹی میڈیا کے ترجمان کے مطابق ‘وہ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف کامیابی کو اجاگر کرنے اور افغان خواتین کے جمہوری کردار کے حوالے سے کام کررہے تھے’۔ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا، ‘گلین ایک قابل پروفیشنل، ایک محب وطن دوست اور کمیونٹی کے ستون تھے، لیکن سب سے اہم یہ کہ وہ ایک محبت کرنے والے شوہر اور والد تھے’۔یاد رہے کہ رواں ہفتے 20 جنوری کو افغان دارالحکومت کابل میں واقع انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر افغان طالبان کے حملے کے نتیجے میں 11 غیر ملکیوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔افغان حکام نے بتایا تھا کہ حملے کے وقت ہوٹل میں 100 سے زائد آئی ٹی مینیجرز اور انجیئنرز موجود تھے اور وہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کانفرنس کا انعقاد ہونا تھا۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…