جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

نیب سرداروں سے اثاثوں بارے نہیں پوچھ سکتا،اسلم رئیسانی کی منطق

datetime 22  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے دوران نیب تحقیقات میں اپنی روایتی بیان بازی جاری رکھی ہوئی ہے‘ نیب کوئٹہ کے سامنے پیش ہوکر سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی نے کہا کہ نیب حکام سرداروں سے ان کے اثاثوں کے بارے میں پوچھ گچھ نہیں کر سکتے۔ سرداروں سے اثاثوں کی تفصیلات چاہیئے تو نیب آرڈیننس میں ترامیم کرنی چاہئیں۔ یہ بیان انہوں نے اس وقت دیا جب نیب حکام اسلم رئیسانی سے آمدن سے زائد اثاثے بتانے اور اپنے چھوٹے بھائی کو کروڑوں روپے کی ادائیگیوں بارے تحقیقات کررہے تھے۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ اسلم رئیسانی نے بطور وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے بھائی لشکر رئیسانی کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کی تھی جس کی بابت اسلم رئیسانی نے کہا کہ میں سردار ہوں اور سرداروں سے یہ باتیں پوچھی نہیں جاسکتیں۔ نیب حکام نے جب قواعد و ضوابط سے ہٹ کر تین تحصیلدار بھرتی کرنے بابت پوچھا تو اسلم رئیسانی نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ تھا کوئی کلرک نہین تھا وزیراعلیٰ کو تین تحصیل دار بھرتی نہیں کر سکتا تو وزارت اعلیٰ کا کیا فائدہ ہے اسلم رئیسانی نے کہا کہ سرداروں سے ان کے اثاثوں بارے نہیں پوچھا جانا چاہیئے سرداروں کو رقوم ان کی رعایا بھی دیتی ہے دوران تحقیقات یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بلوچستان کے سردار اپنی رعایا سے حفاظت کے نام پر رقوم وصول کرتے ہیں نیب حکام اسلم رئیسانی کے خلاف تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں اور اگلے چند ہفتوں میں ریفرنس دائر کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…