اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

عمرہ زائرین کے کاغذات میں مبینہ ردوبدل پر کارروائی، 28کمپنیوں پر پابندی عائد

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) سعودی سفارت خانے نے عمرہ زائرین کے کاغذات میں مبینہ ردوبدل پر کارروائی کرتے ہوئے 28کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔سفارت خانے کی جانب سے پابند ی کی زد میں آنے والی کمپنیوں سے ڈراپ باکس کی سہولت واپس لے لی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق بعض عمرہ ایجنٹس دوہزار ریا ل بچانے کی غرض سے سعودی سفارتخا نے کوعمرہ زائرین کی غلط معلومات فراہم کرکے عمرہ کی اپرول حاصل کرتے تھے،

سعودی سفارت خانے نے شکایات کی بنیاد پر انکی کمپنیوں کے کاغذات کی کڑی نگرانی شروع کردی ، گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران ان کمپنیوں کی جانب سے جمع کروائے جانے والے کاغذات کی جانچ پڑتال سے ثابت ہونے کی بنیاد پر سفارت خانے نے کاروائی کرتے ہوئے ان کمپنیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سفارت خانے کے عملے نے عمرہ زائرین کی معلومات میں ردوبدل کرنے والی کمپنیوں کو وارننگ بھی جاری کی گئی تھی البتہ انہوں نے یہ عمل جاری رکھا ، جس کی بنیاد پرانکے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سعودی سفارتخانے کی کاروائی کی زد میںآنے والی کمپنیوں میں ٹریول آرٹ، ربوٹریول ، فلائنگ زون، باس ٹریول ، سیفٹی ٹریول، چیراٹ ٹریول ، گل زادہ ٹریول، ایس، بی ٹریول ، ملت ٹریول، باریک ٹریول، چیراٹ ٹریول، گل زادہ ٹریول ، الزوار ٹریول، ججہ ٹریول، مقیت ٹریلو، کامران الحرمین ٹریول، اے ، ٹی،آر ٹریول، نبیل ٹریول ، اقصی ورلڈ ٹریول،بن اجمل ٹریول ، میزاب کعبہ ، میزاب انٹرنیشنل ، صفہ انٹرنیشنل ، ایم کیوایم ٹریول،کاروان زیتوں ، میکس ٹریول، مکہ ایئرٹریول وغیر ہ شامل ہیں ،ایف ، بی ،آر سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد عمرہ ایجنٹس سالانہ کروڑوں روپے کمانے کے باوجود حکومت کو ٹیکس بھی جمعہ نہیں کرواتے۔

ذرائع کے مطابق سعودی سفارتخانہ ان کمپنیوں کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید کاروائی کیے جانے کی توقع ہے۔واضع رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ایک سال میں دوسری مرتبہ عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جانے والوں افراد کو دوہزار سعودی ریال ادا کرنے کی شرط عائد کی گئی تھی، جبکہ عمرہ ایجنٹس درخواست دہندہ سے دوہزارریال وصول کرکے ان کے کاغذات میں ردوبدل کرکے ویزے حاصل کرتے رہے، جس کی وجہ سے سعودی حکومت نے بائیومیٹرک نظام کو لازمی قراردیا ، جس کی عمرہ ایجنٹس نے شدید مخالفت کی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…