پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بات بات پر تنقید سے اصلاح ہوتی ہے نہ ہی کبھی بہتری آتی ہے ، مصبا ح الحق

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ورلڈکپ نہ جیتنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں پر تنقید کا سلسلہ بند کیا جائے ، بات بات پر تنقید سے اصلاح ہوتی ہے نہ ہی کبھی بہتری آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے ، ایسا نہیں کہ آپ ہر میچ جیت جائیں، کپتانی کے دور میں میچز جیتنے کے باوجود مجھے مسلسل تقنید کا نشانہ بنایا جاتا رہا، کھلاڑیوں پر بے جا تنقید کا نقصان پاکستان اور قومی ٹیم کو ہی ہوگا۔ اپنے ایک انٹرویو میں قومی ٹیم میں ایک کھلاڑی کے طور پر کھیلنے تک بات ٹھیک ہے لیکن جیسے ہی آپ کپتان بنیں محسوس ہوتا ہے کئی لوگ خواہ مخوا آپ کے دشمن بن گئے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر میڈیا اور لوگوں کی بے جا تنقید کا یہی سلسلہ چلتا رہا تو ایک دن ایسا آئےگا کہ کوئی کپتان ملے گا اور نہ کوئی بننا چاہے گا۔تنقید سے دلبرداشتہ مصباح نے تجویز دی کہ جس طرح ٹیم میں کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتاہے ویسے ہی میڈیا کے نمائندوں کو بھی منتخب کیا جانا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں مصباح کا کہنا تھاکہ اپنی کپتانی میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانا چاہتا تھا ایسا نہیں ہوسکا جس کا بے حد افسوس رہے گا، کئی ایسی سیریز جو جیتنی چاہئیں تھیں لیکن نہیں جیت سکے، ون ڈے رینکنگ بہتر نہ ہونے کا افسوس رہے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…